حکومت نے 11 ویں قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 4 دسمبر کو طلب کرلیا

Nov 22, 2025 | 10:44:AM
حکومت نے 11 ویں قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 4 دسمبر کو طلب کرلیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( ویب ڈیسک ) حکومت نے 11 ویں  قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 4  دسمبر کو طلب کرلیا۔

11 ویں قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس  وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اورنگزیب کی صدارت میں ہوگا جس میں  چاروں صوبوں کے وزرائے خزانہ اورپرائیوٹ ممبران شرکت کریں گے۔

ایجنڈے کے مطابق وفاقی سیکرٹری مرکزی حکومت کی مالی صورتحال پر بریفنگ دیں گے جب کہ صوبوں کے نمائندے  10، 10  منٹ کیلئے اپنی مالی پوزیشن پر بریفنگ دیں گے۔

 یہ بھی پڑھیں:شائقین ہو جائیں تیار، پاک بھارت ٹاکرا  کا شیڈول آگیا

وزارت خزانہ کا بتانا ہے کہ 4 دسمبر کے اجلاس میں قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ طے کرنے کے لیے آئندہ اجلاسوں کا شیڈول اور ٹائم لائنز طے ہوگی۔