غیر قانونی پارکنگ ، کراچی میں روبوٹ کاروں نے ٹریفک کا نظام سنبھال لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)کراچی پولیس نے ای چالان سسٹم کے بعد شہر کے مصروف تجارتی علاقوں میں غیر قانونی پارکنگ کے خلاف کارروائی کے لیے ‘روبوٹ کاریں’ متعارف کر دی ہیں۔
یہ کاریں خودکار کیمروں کی مدد سے سائٹ پر موجود گاڑیوں کی سکیننگ کریں گی اور فوری طور پر جرمانے جاری کریں گی۔
ٹریفک ایڈمن کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) کاشف ندیم نے میڈیا کو بتایا کہ محکمے نے اس نئے نظام کی تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔
پہلے مرحلے میں یہ روبوٹ کاریں صدر اور طارق روڈ کے بازاروں میں پیٹرولنگ کا آغاز کریں گی۔
یہ خصوصی گاڑیاں تقریباً 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مسلسل سڑکوں کو اسکین کریں گی۔
جہاں بھی گاڑیاں یا موٹر سائیکلیں ڈبل پارکنگ یا نو پارکنگ زونز میں کھڑی پائی گئیں، وہاں فوراً ای ٹکٹ جاری کر دیا جائے گا۔