دورہ آسٹریلیا کیلئے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ آج سے پنڈی اسٹیڈیم میں شروع ہوگا

Nov 22, 2023 | 23:40:PM
دورہ آسٹریلیا کیلئے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ کل سے پنڈی اسٹیڈیم میں شروع ہوگا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی) دورہ آسٹریلیا کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ کیمپ کل سے شروع ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ آسٹریلیا کیلئے تربیتی کیمپ پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کل سے شروع ہوگا، کھلاڑیوں نے کیمپ کیلئے رپورٹ کردیا۔

یہ بھی پڑھیے: پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کو تین ماہ سے زیادہ توسیع نہیں دی جائے، فوری انتخابات کی ہدایت

ذرائع کے مطابق امام الحق اور فہیم اشرف کو شادی کی وجہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے کیمپ سے مستثنیٰ کردیا ہے، حسن علی اور محمد وسیم جونیئر جمعہ کے روز کیمپ میں شامل ہوں گے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 14 دسمبر سے ہوگا۔