شیریں مزاری کا نام پی سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

Nov 22, 2023 | 14:49:PM
شیریں مزاری کا نام پی سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ (پی سی ایل ) سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر جسٹس طارق جہانگیری  نے سماعت کی جس کے دوران ڈپٹی اٹارنی جنرل اور وفاق کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوئے۔

دورانِ سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ پورے اسلام آباد میں کئی لوگوں پر کرمنل کیسز ہیں، صرف شیریں مزاری کا نام کیوں شامل کیا گیا؟

وکیلِ  نے عدالت کو بتایا کہ شیریں مزاری کے خلاف 7 مقدمات درج ہیں، ان کی ٹریول ہسٹری کافی زیادہ ہے، ان لوگوں سے کوئی ڈر نہیں ہوتا جن کی ٹریول ہسٹری نہ ہو یا کھانے پینے کی کمی ہو۔

عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیسز درج ہیں یا ٹریول ہسٹری زیادہ ہے یہ تو کوئی بات نہ ہوئی۔

بعد ازاں عدالت نے دلائل سننے کے بعد شیریں مزاری کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔