پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا لاہور میں دوسرا روز

Nov 22, 2023 | 13:10:PM
پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا لاہور میں دوسرا روز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہباز علی) پاکستان کرکٹ بورڈ  کی جانب سے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کیا گیا ہے جس کے تحت  انڈر 16 ٹرائلز جاری ہیں ۔ 

پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام لاہور میں ایج گروپ ٹرائلز کا آج دوسرا روز ہے ، دوسرے روز ایل سی سی اے گراونڈ پر انڈر 16 ٹرائلز جاری ہیں ، لاہور ایسٹ اور نارتھ زونز کے 500 سے زائد بچے ٹرائلز میں شریک ہوئے ،سابق ٹیسٹ کرکٹر وجاہت اللہ واسطی بطور چیف سلیکٹر ذمہ داری سر انجام دے رہے ہیں ، سابق ٹیسٹ کرکٹر شاہد نذیر اور احمد سید سلیکشن کمیٹی میں شامل ہیں ،صدر ایسٹ زون بلال مقیت اور اعجاز حسین مقامی سلیکٹرز میں شامل   ۔ 

یہ بھی پڑھیں :آصف علی زرداری کا یکم دسمبر سے پنجاب میں ڈیرے ڈالنےکافیصلہ

اگر آپ کے بچے کو بھی کرکٹ کھیلنے کا شوق ہے  اور آپ سمجھتے ہیں کہ اس میں کر گزرنے کا جنون ہے تو یہ پروگرام آپ کے بچے کیلئے ہی ہے ، اس لیے ابھی اسے لیکر ایل سی سی اے گراؤنڈ پہنچیں ۔