پسرور: ٹریفک حادثہ میں ماں اور بیٹا جاں بحق

Nov 22, 2023 | 09:13:AM
پسرور: ٹریفک حادثہ میں ماں اور بیٹا جاں بحق
پسرور: ٹریفک حادثہ میں ماں اور بیٹا جاں بحق
کیپشن: پسرور: ٹریفک حادثہ میں ماں اور بیٹا جاں بحق
سورس: 24news
پسرور: ٹریفک حادثہ میں ماں اور بیٹا جاں بحق
پسرور: ٹریفک حادثہ میں ماں اور بیٹا جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اورنگزیب بیگ) پسرور میں پراسرار ٹریفک حادثہ، ماں اور بیٹا جان کی بازی ہار گئے۔

حکومتی کوششوں کے باوجود ٹریفک حادثات میں کمی نہیں آئی، دن بہ دن ملک ٹریفک حادثات اضافہ ہوتا جا رہا ہے، حکومت کی جانب سے بھاری چالان، جرمانے اور قید کی سزائیں دینے کے اعلانات بھی کئے گئے، کریک ڈاؤن بھی کیے گئے لیکن عوام ہیں کہ سدھرنے کا نام ہی لے رہی، آئے روز قیمتی جانیں ٹریفک حادثات میں لقمہ اجل بن جاتی ہیں، ایسا ہی کچھ پسرور میں ہوا جہاں ڈسکہ پسرور روڈ پر ٹاوریاں والا کے مقام پر موٹر سائیکل اور کار کے درمیان تصادم ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: اورنگی ٹاؤن ڈکیتی ، ویسٹ پولیس نے ڈی ایس پی عمیر کو حراست میں لے لیا

تصادم کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار ماں بیٹا جاں بحق ہو گئے، موٹرسائیکل سوار علی رضا ولد محمد ملک عمر 27 سال اور اس کی والدہ رضیہ بی بی عمر 60 سال سکنہ جودہالہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے۔

گھر میں خبر پہنچتے ہی قہرام مچ گیا، علاقہ سوگ میں ڈوب گیا، لواحقین غم سے نڈھال ہو گئے، ریسکیو حکام نے نعشوں کو ہسپتال منتقل کیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد ان کو لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔