اورنگی ٹاؤن ڈکیتی ، ویسٹ پولیس نے ڈی ایس پی عمیر کو حراست میں لے لیا

Nov 22, 2023 | 00:48:AM
اورنگی ٹاؤن ڈکیتی ، ویسٹ پولیس نے ڈی ایس پی عمیر کو حراست میں لے لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انوشکا جعفری)اورنگی ٹاؤن ڈکیتی میں ویسٹ پولیس نے ڈی ایس پی عمیر کو حراست میں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن ڈکیتی میں پولیس اہلکاروں کے ملوث ہونے کی تصدیق ہو گئی،ایس ایس پی ساؤتھ عمران قریشی اور ڈی ایس پی عمیر طارق قصوروار قراردیئے گئے ہیں،انکوائری کے بعد ایس ایس پی ساؤتھ عمران قریشی کو عہدے سے ہٹادیاگیا،ایس ایس پی ساؤتھ عمران قریشی کو سی پی او رپورٹ کرنے کا حکم دیدیا۔
ڈی آئی جی ویسٹ عاصم قائمخانی کی رپورٹ میں ہوشربا انکشافات سامنے آئے ہیں،34صفحات پر مشتمل رپورٹ میں پولیس چھاپہ ڈکیتی قراردیا گیاہے،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ زیر تربیت ڈی ایس پی عمیر طارق،2 اہلکاروں، پرائیویٹ ٹیم نے ڈکیتی کی، گھرسے ایک کروڑ 90لاکھ روپے،70 تولہ سونا و دیگر قیمتی سامان لوٹا گیا،لوٹا گیا کیش،70 تولے سونا ڈی ایس پی دفتر لے جایا گیا،زیر تربیت ڈی ایس پی عمیر طارق بجارانی خود گھر کے باہر موجود تھے۔
ایس ایس پی ساﺅتھ نے کہاکہ ٹیرر فنانسنگ سے متعلق مخبر کی اطلاع پر زیر تربیت افسر کو ٹاسک دیا،ڈی ایس پی عمیرطارق کا کہنا تھا کہ ایس ایس پی عمران قریشی کے بھیجے گئے مخبروں کی اطلاع پر چھاپہ مارا،چھاپے کو ایس ایس پی ساؤتھ کے پرائیویٹ افراد لیڈ کررہے تھے،نقدرقم،سونا، موبائل فون پرائیویٹ افراد نے قبضے میں لئے۔
ڈی ایس پی عمیر طارق نے پرائیویٹ افراد کو حساس ادارے کے اہلکار کے طور پر متعارف کرایا، عمیر طارق نے کہاکہ پولیس پارٹی کے دفتر پہنچنے پر لاکر سے ایک کروڑ 5لاکھ اور زیورات ملے،دو اہلکاروں خرم علی، فیضان کو شاہین فورس کے 3 اہلکاروں کے ہمراہ روانہ کیا،پانچ پرائیویٹ افراد نے گھر کی تلاشی لی،دو اہلکاروں نے تحفظ دیا۔
شاہین فورس کے اہلکاروں کابیان میں کہناتھا کہ چھاپے میں ہمیں گھر کے باہر رکھا گیا،ڈی ایس پی نے کہاکہ باکس کا لاک میرے دفتر میں توڑا گیا، ذاتی ڈرائیور سے باکس باہر پھینکوادیا، سپاہی خرم نے کہاکہ پولیس موبائل،ویگو گاڑی ڈی ایس پی عمیر طارق کی ہدایت پر لے گئے،ڈی ایس پی نے بتایا حساس ادارے کی اطلاع پر چھاپہ مارنا ہے،ڈی ایس پی نے کہا ہمیں صرف گھر کو گھیرنا ہے، راستے میں ڈی ایس پی، ماسک لگائے4 افراد کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔
رپورٹ میں مزید کہا گیاہے کہ ڈی ایس پی عمیر طارق چھاپے کے وقت گھر کے باہر اپنی گاڑی میں موجود تھے،سپاہی خرم علی نے کہا کہ زیرحراست2بھائیوں کو بلوچ کالونی پل پر اتارنے کی ہدایت ڈی ایس پی نے دی۔
ایس ایچ او ڈیفنس شوکت اعوان نے کہاکہ چھاپے میں ملے سامان کو واپس کرنے کی ہدایت ایس ایس پی ساؤتھ نے دی، ایس ایس پی ساؤتھ عمران قریشی نے بیگ میرے حوالے کیا،تھانے میں تمام سامان شاکر، وسیم کے حوالے کیا،ایس ایس پی کو مطلع کیا۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ زیر تربیت ڈی ایس پی عمیر طارق کے دو بیانات میں تضادات پائے گئے، حساس معلومات کی بنیاد پر چھاپے کا ٹاسک زیر تربیت ڈی ایس پی کو نہیں دیا جانا چاہئے تھا،باکس میں موجود 85 لاکھ روپے،کچھ زیورات کا تاحال کچھ پتہ نہیں چل سکا،بیانات کے مطابق باکس ڈی ایس پی عمیر طارق کے حوالے کیا گیا تھا،ڈی ایس پی عمیر طارق کے خلاف دیگر شکایات کی بھی تحقیقات ضروری ہیں۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - سندھ
ٹیگز: