بے مثال بہادری کا مظاہرہ کرنے والےپولیس اہلکاروں کو اعزاز سے نوازا گیا

Nov 22, 2022 | 18:58:PM
بے مثال بہادری کا مظاہرہ کرنے والےپولیس اہلکاروں کو اعزاز سے نوازا گیا
کیپشن: بہادری
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) قائم مقام گورنر بلوچستان میر جان محمد جمالی نے بے مثال جرت و بہادری کا مظاہرہ کرنے والے 37 پولیس اہلکاروں جسمیں 11 شہدا اور 26 غازیوں کو قائداعظم اور صدارتی ایوارڈز سے نوازا، اس سلسلے میں گورنر ہاؤس کویٹہ میں ایک خصوصی تقریب منعقد ہوی۔
خصوصی تقریب کے اس موقع پر مہمان خصوصی قائم مقام گورنر بلوچستان میر جان محمد جمالی نے کہا کہ بلوچستان میں قیام امن کے لئے پولیس نے بحیثیت فرنٹ لائن فورس کا قومی فریضہ احسن انداز میں جاری رکھا یے اور صوبہ بلوچستان اپنے جغرافیائی اور اسٹریٹجک اعتبار سے بین الاقوامی دہشت کا شکار رہا تاہم حکومت کی بہتر حکمت عملی، سیکورٹی فورسز اور عوام کی بے مثال قربانیوں اور بہادری سے دہشتگردوں کا کمر توڑ دیا گیا ہے۔قاہم مقام گورنر بلوچستان نے کہا کہ ملک و قوم کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے اور بہادری کا مقابلہ کرنے والے اہلکار ہمارا سرمایہ افتخار ہے۔ تقریب سے آی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ بلوچستان پولیس کو دور حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے تمام اقدامات کئے جاریے ہیں اور قابل خواتین اور اقلیتوں کو ترجیحی بنیادوں پر بلوچستان پولیس میں ملازمتوں پر رکھا جارہا ہے۔
تقریب میں اپوزیشن لیڈر ملک سکندر ایڈووکیٹ، صوبای مشیر داخلہ میر ضیاء لانگو , چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی صوبای وزرا ،اراکین پارلیمنٹ اور دیگر اعلئ حکام بھی موجود تھے۔