ارمینہ خان نے جلد ماں بننے کی خوشخبری سنادی

Nov 22, 2022 | 12:44:PM
ارمینہ خان نے جلد ماں بننے کی خوشخبری سنادی
کیپشن: ارمینہ خان
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ ارمینہ خان ماں بننے والی ہیں، سوشل میڈیا پر تصویر کے ساتھ خوشخبری سنا دی۔

 اداکارہ ارمینہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر  اپنی تصویر شیئر کی اور ساتھ  ماں بننے کے مرحلے کو اپنے لیے زندگی کا سب سے خوبصورت اور بڑا پروجیکٹ قرار دیتے ہوئے اللّٰہ کا شکر ادا کیا ہے۔

اس پوسٹ کے بعد اداکارہ ارمینہ خان اور ان کے شوہر  فیصل خان کو تمام مداحوں اور کئی  شوبز ستاروں کی جانب سے مبارکباددی جا رہی ہیں ۔ اداکارہ ارمینہ خان بن روئے،جانان،یلغار اورشیردل جیسی کئی نامور پاکستانی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔