لبنان ...جیل سے 70 قیدی فرار، 5 حادثے میں مارے گئے

Nov 22, 2020 | 22:59:PM
لبنان ...جیل سے 70 قیدی فرار، 5 حادثے میں مارے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لبنان ...جیل سے 70 قیدی فرار، 5 حادثے میں مارے گئے
(24نیوز)لبنان میں70 قیدی جیل توڑ کر فرار ہوگئے،5 روڈ حادثے میں مارے گئے۔ 
تفصیلات کے مطابق بیروت کے نواحی علاقے بعبداجیل میں واقع جیل سے تقریباً 70 قیدی فرار ہوگئے تھے۔جس کے بعد لبنانی پولیس نے قیدیوں کی تلاش کے لئے وسیع پیمانے پر آپریشن شروع کردیا۔پولیس کے مطابق فرار ہونے والے 5 قیدی اس وقت حادثے میں ہلاک ہوگئے جب انہوں نے ایک کار چوری کرکے اس میں فرار ہونے کی کوشش کی اور کار ایک درخت سے ٹکرا گئی۔ پولیس حکام نے بتایا کہ پولیس نے 15 قیدیوں کو گرفتار کرلیا جبکہ 4 قیدیوں نے ازخود پولیس کو حوالے کردیا۔پولیس نے علاقے کا محاصرہ کرلیا اور فرار ہونے والے قیدیوں کی تلاش شروع کردی۔
ایوان صدر کی جانب سے ایک ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ صدر مشیل آوئون کو نگراں وزیر داخلہ نے فرار ہونے والے قیدیوں اور سرچ آپریشن کے بارے میں آگاہ کیا۔پراسیکیوٹر غدا عون نے جیل توڑ کر فرار ہونے قیدیوں سے متعلق فوری تحقیقات کا حکم دیا۔دوسری جانب فوجی عدالت میں حکومتی نمائندے جج فادی اکیکی نے حراستی مرکز اور کار حادثے کے مقام کا معائنہ کرنے کے بعد سکیورٹی حکام کے ساتھ ایک میٹنگ کی۔