لیگی رہنما دانیال عزیز کے والد چودھری انور عزیز انتقال کر گئے

Nov 22, 2020 | 18:47:PM
لیگی رہنما دانیال عزیز کے والد چودھری انور عزیز انتقال کر گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)معروف بزرگ سیاستدان اور سابق وفاقی وزیر چوہدری انور عزیز انتقال کرگئے،چوہدری انورعزیز رکن قومی اسمبلی اور وفاقی وزیر رہے، وہ مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز کے والد تھے, وہ دل اورجگرکےعارضہ میں مبتلاتھے۔
تفصیلات کے مطابق چوہدری انور عزیز 1931 میں پیدا ہوئے، ان کا آبائی حلقہ ضلع ناروال کی تحصیل شکر گڑھ تھی، انہوں نے 1948 کے اولمپکس میں پاکستان کی جانب سے سوئمنگ کے مقابلے میں حصہ لیا۔وہ شکر گڑھ سے متعدد مرتبہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے، 1985 میں انھوں نے خواجہ آصف کے والد خواجہ صفدر کو قومی اسمبلی کی سپیکر شپ سے ہرانے میں کلیدی کردار ادا کیا اور ان کے امیدوار موجودہ وفاقی وزیر فخر امام سپیکر منتخب ہوئے۔چوہدری انورکے صاحبزادے دانیال عزیز بھی تین مرتبہ ان کی سیٹ سے ایم این اے منتخب ہوئے جبکہ اب ان کی بہو مہناز عزیز شکر گڑھ سے ایم این اے ہیں۔