بیگم شمیم اخترکی نماز جنازہ شریف میڈیکل سٹی میں اداکی جائےگی

Nov 22, 2020 | 18:36:PM
بیگم شمیم اخترکی نماز جنازہ شریف میڈیکل سٹی میں اداکی جائےگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما عطا اللہ تارڑ نے کہاہے کہ بیگم شمیم اخترکی نماز جنازہ شریف میڈیکل سٹی میں اداکی جائے گی اور ان کی تدفین جاتی امرامیں ہوگی، بیگم شمیم اخترکومیاں محمدشریف کے پہلومیں سپرد خاک کیاجائےگا۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما عطااللہ تارڑ نے صدرن لیگ شہبازشریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کی ، ملاقات میں پیرول پر رہائی اور بیگم شمیم اختر کی تدفین کے حوالے سے مشاورت کی گئی، عطا اللہ تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ابھی شہبازشریف سے مشاورت ہوئی ہے،شہبازشریف کی پیرول پر رہائی کیلئے پنجاب حکومت کو درخواست دی جائے گی۔لیگی رہنما نے مزید کہاکہ بیگم شمیم اختر کی میت پاکستان آنے میں دوسے3دن لگ سکتے ہیں،بیگم شمیم اخترکی نماز جنازہ شریف میڈیکل سٹی میں اداکی جائے گی،ان کی تدفین جاتی امرامیں ہوگی، بیگم شمیم اخترکومیاں محمدشریف کے پہلومیں سپرد خاک کیاجائےگا۔عطااللہ تارڑ نے کہاکہ نوازشریف سے شہبازشریف کی بات کرائی تووہ دونوں آبدیدہ تھے،پہلے بھی جب والددنیافانی سے رخصت ہوئے توجلاوطنی کادورتھا۔