امریکا کا پہلا،بھارت کا دوسرانمبر،کورونا کی نئی لہر دنیا میں تباہی مچانے لگی

Nov 22, 2020 | 10:52:AM
 امریکا کا پہلا،بھارت کا دوسرانمبر،کورونا کی نئی لہر دنیا میں تباہی مچانے لگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں رہا,مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 کروڑ 84 لاکھ 94 ہزار 754 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 13 لاکھ 86 ہزار 570 ہو گئیں۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 66 لاکھ 40 ہزار 284 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 2 ہزار 392 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 4 کروڑ 4لاکھ 67 ہزار 900 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 2 لاکھ 61 ہزار 790 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 1 کروڑ 24 لاکھ 50 ہزار 666 ہو چکی ہے۔کورونا وائرس کے امریکا میں 47 لاکھ 85 ہزار 29 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 22 ہزار 927 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 74 لاکھ 3 ہزار 847 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔
1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس سے 1 لاکھ 33 ہزار 263 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس موذی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 90 لاکھ 95 ہزار 908 ہو گئی۔کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے جہاں یہ جان لیوا وائرس 1 لاکھ 69 ہزار 16 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 60 لاکھ 52 ہزار 786 تک جا پہنچی ہے۔

فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 48 ہزار 518 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 21 لاکھ 27 ہزار 51 رپورٹ ہوئے ہیں۔کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 35 ہزار 778 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 20 لاکھ 64 ہزار 748 ہو چکی ہے۔اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 42 ہزار 619 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 15 لاکھ 89 ہزار 219 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

 برطانیہ میں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات دوبارہ تیزی بڑھنے لگیں، یہاں اس سے اموات 54 ہزار 626 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کورونا وائرس کے کیسز 14 لاکھ 93 ہزار 383 ہو چکے ہیں۔اٹلی میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 49 ہزار 261 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 13 لاکھ 80 ہزار 531 ہو گئے۔ارجنٹینا میں کورونا وائرس 36 ہزار 902 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 13 لاکھ 66 ہزار 182 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔کولمبیا اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر آ گیا ہے جہاں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 35 ہزار 104 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 12 لاکھ 40 ہزار 493 ہو چکی ہے۔سعودی عرب اسی فہرست میں 29 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 5 ہزار 761 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 55 ہزار 34 تک جا پہنچی ہے۔

1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 68 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 86 ہزار 431 ہو چکی ہے تاہم اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، یہاں کورونا وائرس کے کیسز میں پھر تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 28 ویں نمبر پر آگیا ہے۔