لاہور ہائیکورٹ ؛عید الاضحیٰ کی چھٹیوں کے شیڈول میں جزوی تبدیلی 

May 22, 2026 | 21:09:PM
لاہور ہائیکورٹ ؛عید الاضحیٰ کی چھٹیوں کے شیڈول میں جزوی تبدیلی 
کیپشن: لاہورہائیکورٹ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ نے عید الاضحیٰ کی چھٹیوں کے شیڈول میں جزوی تبدیلی کر دی،​چیف جسٹس عالیہ نیلم کی منظوری سے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیاگیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ​پنجاب کی عدالتوں میں عید الاضحیٰ کی تعطیلات اب 26 مئی سے 28 مئی تک ہوں گی،​چھٹیاں منگل، بدھ اور جمعرات (26 تا 28 مئی) کو ہوں گی۔

​پہلے سے طے شدہ 27 اور 28 مئی کی چھٹیوں کے شیڈول میں ترمیم کر دی گئی،​ترمیم شدہ شیڈول کا اطلاق ہائیکورٹ پرنسپل سیٹ سمیت بہاولپور، ملتان اور راولپنڈی بینچز پر ہوگا۔

​پنجاب بھر کی تمام سول اور سیشن عدالتیں بھی 26 سے 28 مئی تک بند رہیں گی،​ایڈیشنل رجسٹرار سروسز خادم حسین نے چیف جسٹس کے حکم پر نوٹیفیکیشن جاری کیا۔

یہ بھی پڑھیں:26سے 31مئی گرج چمک کیساتھ بارشیں، اہم پیش گوئی سامنے آ گئی