حیدر آباد میں جمعیت علما اسلام کامہنگائی کے خلاف احتجاج
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) حیدر آباد میں جمعیت علما اسلام نے آج جمعہ کے بعد پریس کلب کے سامنے مہنگائی کے خلاف احتجاج کیا۔
حیدرآباد میں بھی جمعیت علماء اسلام ضلع حیدرآباد کی جانب سے پٹرول کی بڑھتی قیمتیں اور مہنگائی کے خلاف مظاہرہ کا اہتمام مولانا فضل الرحمان کی کال پر کیا گیا۔ مولانا فضل الرحمان نے آج جمعہ کی نماز کے بعد ملک بھر مین مہنگائی کے خلاف احتجاج کی کال دی تھی۔
حیدرآباد میں جمعیت علما اسلام کے کارکن پریس کلب کے باہر مہنگائی کے خلاف احتجاج کرنے کے لئے جمع ہوئے۔
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا، حکومت نے پٹرول کی قیمت میں ہوشربا اضافہ کردیا ہے۔ ملک میں مہنگائی کا طوفان آیا ہوا ہے۔ ہر چیز کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔
مقررین نے مطالبہ کیا کہ حکومت مہنگائی کم کرکے عوام کو ریلیف فراہم کرے۔
یہ بھی پڑھیں: جمعیت علما اسلام لاہور کا پریس کلب کےسامنے مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ