فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سرکاری دورہ پر ایران پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سرکاری دورے پر ایران پہنچ گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر جاری ثالثی کوششوں کے سلسلے میں تہران پہنچ گئے،تہران آمد پر ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پرتپاک استقبال کیا،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی استقبالیہ تقریب میں موجود تھے،پاکستان اور ایران کے اعلیٰ حکام نے تہران آمد پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا خیرمقدم کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دورہ ایران کے دوران ایران امریکہ امن مذاکرات ،خطے میں قیام امن اور دیگر اہم امور پر بات چیت کرینگے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اہم اعلیٰ ایرانی قیادت سے ملاقات کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں :ورلڈ ڈرون کانگریس 2026 میں’’ پاکستان نے کنٹری آف آنر ‘‘کا اعزاز حاصل کر لیا