انمول عرف پنکی کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(شوکت کورائی)منشیات ڈیلر انمول عرف پنکی کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست پر فیصلہ محفوظ ہوگیا۔
ضلع جنوبی کے دیگر مقدمات کی سماعت جاری ہے، تفتیشی افسرکے مطابق گارڈن تھانے میں درج مقدمے کو ملزمہ کو جیل کسٹڈی کیا گیا تھا،سیشن عدالت نے ڈیوٹی مجسٹریٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:اداکارہ مومنہ اقبال کی شادی کی حتمی تاریخ سامنے آگئی
تفتیشی افسرکے مطابق منشیات کے نیٹ ورک سے متعلق تفتیش کے لئے جسمانی ریمانڈ دیا جائے،بوٹ بیسن اور ڈیفنس تھانے میں مقدمات میں ملزمہ انمول عرف پنکی کے رائیڈرز کو گرفتار کیاگیا تھا،ملزمہ مقدمات میں مفرور تھی اور تفتیش کے لئے جسمانی ریمانڈ ضروری ہے۔