سعد ایدھی بخیریت استنبول پہنچ گئے، اسحاق ڈار

May 22, 2026 | 00:29:AM
سعد ایدھی بخیریت استنبول پہنچ گئے، اسحاق ڈار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انور عباس)  نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے  سعد ایدھی اسرائیلی حراست سے رہائی پر سوشل پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ وہ  استنبول پہنچ گئے ہیں۔

اسحاق ڈار  نے اپنی پوسٹ مین بتایا کہ  گلوبل سمود فلوٹیلا میں شامل سعد ایدھی کو اسرائیلی فورسز نے غیر قانونی طور پر حراست میں لیا تھا۔  تمام زیر حراست انسانی ہمدردی کے کارکن بحفاظت استنبول پہنچ گئے ہیں۔ 

پاکستان کے  نائب وزیراعظم  نے  ترکیہ حکومت کا سعد ایدھی کی محفوظ واپسی کو یقینی بنانے پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا،  انسانی ہمدردی کے کارکنوں کی گرفتاری اور غیر انسانی سلوک قابل مذمت اور ناقابل قبول ہے۔ 

اسحاق ڈار نے کہا،  پاکستان فلسطینی بہن بھائیوں کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا۔