جناح ایئرپورٹ پر انوائرمنٹل کنٹرول کمیٹی کا اجلاس،صفائی اور پرندوں سے بچاؤ پر زور

May 22, 2025 | 19:08:PM
جناح ایئرپورٹ پر انوائرمنٹل کنٹرول کمیٹی کا اجلاس،صفائی اور پرندوں سے بچاؤ پر زور
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے زیر اہتمام انوائرمنٹل کنٹرول کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر صفائی، فضائی تحفظ  اور پرندوں سے طیاروں کو لاحق خطرات کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔

اجلاس میں خصوصی طور پر عیدالاضحیٰ کے دوران گوشت، آلائشوں اور کچرے کی بروقت صفائی پر زور دیا گیا تاکہ ایئرپورٹ کے اطراف پرندوں کی آمد کو روکا جا سکے، پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق  جمعہ اور عید کے خطبات میں صفائی اور فضائی حادثات سے بچاؤ کے پیغامات شامل کرنے کی بھی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں،قریبی آبادیوں، ہوٹلوں، ریستورانوں اور دکانوں میں پمفلٹس کے ذریعے آگاہی مہم فوری طور پر شروع کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

اجلاس میں ایئرپورٹ کے اطراف موجود کچرا کنڈیوں کی مکمل صفائی اور پرندوں کے ممکنہ مسکن کی نشاندہی کے لیے فوری اقدامات کی ہدایات بھی جاری کی گئیں، اس کے علاوہ کبوتروں کو دانہ فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ بھی کیا گیا،اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر لوکل گورنمنٹ اور دیگر سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر صاف اور محفوظ ماحول یقینی بنایا جائے گا، پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے واضح کیا کہ پرندوں کے مسکن کی روک تھام کے لیے مزید سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

 ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق سال 2023 کے مقابلے میں 2024 میں برڈ ہٹ کے واقعات میں 15.46 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور رواں سال اب تک مزید کمی کا رجحان برقرار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عید قربان سے قبل بڑا فیصلہ: سینٹری ورکرز و آفیسرز کی ٹرانسفر پر مکمل پابندی