ڈسپلن،مریضوں کی بہترنگہداشت اورسہولتوں میں اضافہ اولین ترجیح: پروفیسر فاروق افضل 

 وزیراعلیٰ کے ہیلتھ ویژن کے مطابق ٹیم ورک کیساتھ اداروں میں بہتری لانا مشن ہوگا :پرنسپل لاہورجنرل ہسپتال 

May 22, 2025 | 16:24:PM
ڈسپلن،مریضوں کی بہترنگہداشت اورسہولتوں میں اضافہ اولین ترجیح: پروفیسر فاروق افضل 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)امیرالدین میدیکل کالج ، پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ اور لاہور جنرل ہسپتال میں تعینات ہونےوالے پرنسپل پروفیسرڈاکٹر فاروق افضل نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

ہیلتھ پروفیشنلز سے گفتگوکرتے ہوئے پروفیسرفاروق افضل نے کہاکہ ہمیں اپنے سرکاری فرائض قومی لگن اور اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کیلئے ادا کرنے ہوتے ہیں، بالخصوص موجودہ حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ہمیں زیادہ بڑھ چڑھ کر کام کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے ہیلتھ ویژن کے مطابق ٹیم ورک کے ذریعے اداروں میں مزید بہتری لانا اُن کا مشن ہوگا،ڈسپلن،مریضوں کی بہتر نگہداشت اور اُن کیلئے سہولتوں میں اضافہ اُن کی ترجیحات ہیں، اس سلسلے میں میکانزم مرتب کر لیا ہے جس کی روشنی میں عمل کرتے ہوئے شہریوں کو ایل جی ایچ میں صحت کی معیاری سہولیات بروقت اورہمہ وقت دستیاب ہونگی۔

یہ بھی پڑھیں:پی آئی اے کا لاہور سے پیرس کیلئے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان

انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے اپنے ادارے ہیں اور ہم سب نے مل کر ان کی آبیاری کرنا ہے، انشاء اللہ سب کو ساتھ لے کر چلتے ہوئے پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ، امیر الدین میڈیکل کالج اور لاہور جنرل ہسپتال کو بہتر سے بہتر بنانے کی کاوشیں جاری رکھی جائیں گی اور وہ اپنے اوپر کیے گئے اعتماد پر ہر صورت میں پورا اتریں گے۔