جعلی رجسٹری کے ذریعے اراضی منتقل کرنے پر سب رجسٹرار گرفتار

May 22, 2025 | 11:12:AM
جعلی رجسٹری کے ذریعے اراضی منتقل کرنے پر سب رجسٹرار گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پشاور میں جعلی رجسٹری کے ذریعے اراضی منتقل کرنے پر سب رجسٹرار کو گرفتار کرلیا گیا۔

محکمہ اینٹی کرپشن نے بتایا کہ سب رجسٹرار کے خلاف بدعنوانی کی شکایت موصول ہوئی تھی،گرفتار سب رجسٹرار ضلع سوات میں تعینات تھا۔

محکمہ اینٹی کرپشن کے مطابق سب رجسٹرار کے خلاف شکایت موصول ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔

اینٹی کرپشن حکام کا کہنا تھا کہ دوران تفتیش سب رجسٹرار پر الزامات درست قرار پائے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: 6.1 شدت کا زلزلہ