وزیر اعظم، آرمی چیف اور  وزراء کا کوئٹہ کا ہنگامی دورہ، زخمی بچوں کی عیادت، گہرے رنج و غم کا اظہار

May 22, 2025 | 00:05:AM
وزیر اعظم، آرمی چیف اور  وزراء کا کوئٹہ کا ہنگامی دورہ، زخمی بچوں کی عیادت، گہرے رنج و غم کا اظہار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) وزیر اعظم شہباز شریف، آرمی چیف اور وفاقی وزراء کا کوئٹہ کا ہنگامی دورہ، زخمی  بچوں کی عیادت کی، ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف پوری قوم کو ایک بار پھر مضبوط ارادہ دکھانا ہوگا ۔وزیراعظم، وزراء اور آرمی چیف کی زخمی بچوں کو دیکھ کر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔

(اویس کیانی) وزیراعظم نے زخمی بچوں کی عیادت  کی ، حملے کے 8 بچے تشویشناک حالت میں۔ اس موقع پر  وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کی یہ بزدلانہ واردات بھارت کے ایجنٹوں کی کارستانی ہے،بھارت کے ریاستی سرپرستی میں کام کرنے والے فتنہ الہندستان دہشتگرد حملے کے ذمہ دار ہیں،دشمن کا ہتھیار بننے والے دہشتگرد بلوچ و پشتون عوام کی اقدار پر داغ ہیں،بھارتی چالاکی بے نقاب، خود کو مظلوم ظاہر کر کے اصل مجرم چھپا رہا ہے، پوری قوم افواج پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہے ۔بھارت دہشتگردی کو بطور ریاستی پالیسی استعمال کر رہا ہے، عالمی برادری نوٹس لے۔

 

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ بھارتی پراکسیز بچوں کو نشانہ بنا کر انتہا درجے کی بزدلی کا مظاہرہ کر رہے ہیں،سیکیورٹی ادارے خضدار حملے کے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔وزیراعظم  اور آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف پوری قوم کو ایک بار پھر مضبوط ارادہ دکھانا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کا اجلاس، فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراجِ تحسین