رؤف حسن حملہ، اسلام آباد پولیس کی سپیشل انویسٹیگیشن ٹیم تشکیل

May 22, 2024 | 19:56:PM
رؤف حسن حملہ، اسلام آباد پولیس کی سپیشل انویسٹیگیشن ٹیم تشکیل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف) ترجمان پی ٹی آئی رؤف حسن پر حملے کے معاملے پر اسلام آباد پولیس کی جانب سے سپیشل انویسٹیگیشن ٹیم تشکیل دے دی۔

اسلام آباد پولیس نے ترجمان پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) رؤف حسن پر حملے کے معاملے پر سپیشل انویسٹیگیشن ٹیم تشکیل دے دی، ایس ایس پی انویسٹیگیشن حسن جہانگیر ٹیم کی سربراہی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ کے وفد کا پی ٹی آئی سیکرٹریٹ کا دورہ، وجہ بھی سامنے آ گئی

اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس رؤف حسن کیس میں تفتیش پروفیشنل طور پر عمل میں لارہی ہے، رؤف حسن کیس کی ایف آئی آر ان کی دستخط شدہ درخواست کے مطابق من و عن درج کی گئی ہے، اسلام آباد پولیس کیس کو میرٹ پر منطقی انجام تک پہنچائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ترجمان پی ٹی آئی رؤف حسن پر خواجہ سراؤں کی جانب سے تیز دھار آلے سے حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں ان کا رخسار زخمی ہوا تھا۔