پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کو چوتھی بار حراست میں لے لیاگیا

May 22, 2023 | 21:52:PM
پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کو چوتھی بار حراست میں لے لیاگیا
کیپشن: شیریں مزاری فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کو رہائی کے بعد اڈیالہ جیل سے پھر سے حراست میں لے لیا گیا ۔ 
لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ نے شیریں مزاری کی رہائی کا حکم دیا تھا ، جیل انتظامیہ نے عدالتی احکامات موصول ہونے کے بعد شیریں مزاری کو رہا کر دیا تھا تاہم وہ جیسے ہی اڈلہ جیل کے دروازے سے باہر آئیں انہیں پنجاب پولیس نے ایک مرتبہ پھر سے گرفتار کرلیا۔
شیریں مزاری کے وکیل انیق کھٹانہ کاکہنا ہے کہ اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد شیریں مزاری کوپنجاب پولیس لےکرگئی، انہیں کہاں لےکر گئے کچھ معلوم نہیں نہ پولیس نے بتایا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے صداقت علی عباسی اور فرخ حبیب کو اہم ذمہ داری سونپ دی
تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کاکہناتھا کہ پنجاب پولیس نے اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر سے پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری کو دوبارہ سے گرفتار کر لیا ہے، پی ایچ ڈی ڈاکٹر شیریں مزاری سے اتنے خوفزدہ ہو چکے ۔ان کاکہناتھا کہ ہر طرف اس وقت جنگل کا قانون نافذ کردیا گیاکسی عدالت کے حکم کو تسلیم نہیں کیا جارہا۔
خیال رہے کہ لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کو رہاکرنے کا حکم جاری کیا تھا،عدالت نے کہا تھا کہ اگر شیریں مزاری کسی مقدمے میں نامزد نہیں تو ان کودوبارہ گرفتارنہ کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں پیپلزپارٹی کی مقبولیت میں اضافہ، اہم وکٹ گرا دی