پیار اندھا ہوتا ہے ، لاڑکانہ کے ڈرائیور نے بھکاری خاتون سے شادی کرلی

May 22, 2021 | 18:11:PM
پیار اندھا ہوتا ہے ، لاڑکانہ کے ڈرائیور نے بھکاری خاتون سے شادی کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لاڑکانہ کے رکشہ ڈرائیور نے بھکاری خاتون کی محبت میں مبتلا ہو کر شادی رچالی مگر نوبیاہتاجوڑے کو دھمکیوں کاسامناہے۔
تفصیلات کے مطابق غلام بشیر عمرانی کراچی میں اپنارکشہ چلاتا تھا ، ایک دن بھکاری خاتون عذراسولنگی کی محبت میں گرفتار ہو گیا، عمرانی اسی مقام پر اپنا رکشہ چلایا کرتا تھا جہاں عذراخیرات مانگتی تھی ،دونوں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتارہوئے اور شادی کرنے کافیصلہ کرلیا، دونوں نے لاڑکانہ میں کورٹ میرج کرلی ۔

نوبیاہتاجوڑے کی زندگی کو خطرہ لاحق ہے کیونکہ عذرا کے والدین اس شادی کیلئے راضی نہیں تھے،نوبیاہتا جوڑے نے اعلیٰ حکام سے تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: زویا ناصر کامسلمان ہونے والے جرمن یوٹیوبر کو بڑا جھٹکا ۔۔سب دنگ رہ گئے