مائرہ قتل کیس۔۔ حقائق جلد بے نقاب کئے جائیں:آئی جی پنجاب

May 22, 2021 | 10:55:AM
مائرہ قتل کیس۔۔ حقائق جلد بے نقاب کئے جائیں:آئی جی پنجاب
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) آئی جی پنجاب نے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور اور ایس پی سی آئی اے کو پاکستانی نژاد برطانوی لڑکی مائرہ کے قتل کی تفتیش اپنی نگرانی میں مکمل کرنے کی ہدایت جاری کردی۔

 تفصیلات کے مطابق مائرہ قتل کیس میں پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے سینٹرل پولیس آفس میں اجلاس ہوا جس میں سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے بتایا کہ تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے تفتیش کو جلد منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے کوشاں ہے۔اس موقع پر آئی جی پنجاب نے حکم دیا کہ قتل کی رات پیش آنے والے واقعات سمیت تما م پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جائے اور تمام شواہد اور ریکارڈ کو تفتیش کا حصہ بناتے ہوئے اصل حقائق جلد بے نقاب کئے جائیں ۔

خیال رہے کہ مقتولہ مائرہ نے ڈیفنس فیز فائیو میں ایک کمرہ کرائے پر لے رکھا تھا،  اُسے وہیں گولی مار کر قتل کیا گیا تھا۔

 یہ بھی پڑھیں: بچے تیاری پکڑ لیں۔۔سکول کھولنے کا اعلان ہو گیا