بچے تیاری پکڑ لیں۔۔سکول کھولنے کا اعلان ہو گیا

May 22, 2021 | 09:50:AM
بچے تیاری پکڑ لیں۔۔سکول کھولنے کا اعلان ہو گیا
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پنجاب حکومت نے 5 فیصد سےکم کورونا کیسز والے 16 اضلاع میں 24 مئی سے سرکاری و نجی سکول کھولنےکا اعلان کردیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

محکمہ تعلیم پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب میں 24 مئی سے 16 اضلاع میں کورونا ایس اوپیز کی پابندی کے ساتھ تمام سرکاری اور نجی سکول کھل جائیں گے۔ ان اضلاع میں بہاولنگر، چکوال، چنیوٹ، حافظ آباد، جھنگ، جہلم، قصور، منڈی بہاوالدین، ننکانہ صاحب، نارووال، پاکپتن، راجن پور، ساہیوال، شیخوپورہ، سیالکوٹ اور وہاڑی شامل ہیں جبکہ لاہور سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں سکولز بند رہیں گے۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہےکہ ان اضلاع میں ہفتے میں  4 روز اسکول کھلیں گے اور  ایک طالب علم 2 روزکےلئے سکول آئے گا۔
 دوسری جانب بلوچستان کے محکمہ تعلیم نے کوئٹہ کےعلاوہ صوبے کے تمام نجی و سرکاری سکولز 24 مئی سے کھولنے کا اعلان کردیا۔سیکرٹری تعلیم کی جانب جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کوئٹہ کے علاوہ بلوچستان بھرمیں سرکاری و نجی سکولز 24 مئی سےکھل جائیں گے تاہم کوئٹہ کے سکولز این سی او سی کے فیصلے کے مطابق بند رہیں گے جبکہ سکولوں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایاجائےگا۔

سیکرٹری تعلیم شیرخان بازئی کا کہنا تھا  کہ این سی او سی کے فیصلے کے مطابق کورونا کی 5 فیصد سےکم شرح والے علاقوں میں سکول کھولےجارہے ہیں  اور کوئٹہ میں کورونا کیسز کی شرح 8 فیصد ہونےکی بنا پر سکول نہیں کھولےجارہے ہیں تاہم کوئٹہ کے سکولز کھولنے کے حوالے سے جلد فیصلہ کیا جائے گا۔

 یہ بھی پڑھیں: کورونا خطرات۔۔  کراچی کے 2 علاقوں میں آج سے لاک ڈاؤن نافذ