قطری فوجی ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ، 7مسافر ہلاک

Mar 22, 2026 | 19:28:PM
قطری فوجی ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ، 7مسافر ہلاک
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)قطری فوجی ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوگیا ، ہیلی کاپٹر میں سوار 3 ترک شہریوں سمیت 7 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کے باعث گر ا جس میں قطری مسلح افواج کے 4 ارکان اور 3 ترک شہری جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

حکام کے مطابق قطری فوجی ہیلی کاپٹر خلیجی ریاست کے علاقائی پانیوں میں حادثے کا شکار ہوا، قطری اور ترک وزارت دفاع نے حادثے کی تصدیق کی اور بتایا کہ ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کا شکار ہونے کے باعث گر کر تباہ ہوا ہے۔
 
 یہ بھی پڑھیں :سوڈان میں ہسپتال پر حملہ، 13 بچوں سمیت 64 افراد جاں بحق