ٹاؤن شپ میں آوارہ کتوں کے کاٹنے سے 8 سالہ بچی جاں بحق

وزیراعلیٰ مریم نواز کا سوگوار خاندان سے اظہارِ تعزیت،واقعہ کی فوری رپورٹ طلب کرلی

Mar 22, 2026 | 15:33:PM
ٹاؤن شپ میں آوارہ کتوں کے کاٹنے سے 8 سالہ بچی جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( طاہر جمیل)لاہور میں ٹاؤن شپ کے علاقے میں کتوں کے کاٹنے سے 8 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔
8 سالہ مہر کو گھر کے قریب آوارہ کتوں نے کاٹا،کتے بچی کے گلے اور بازو کو بھنبوڑتے رہے،بچی کو جناح ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن شہ رگ کٹنے کے باعث دم توڑ گئی۔
واقعے سے علاقے کی فضا سوگوارہوگئی اور عید کی خوشیاں ماتم میں تبدیل ہوگئیں۔

یہ بھی پڑھیں:نوابشاہ؛دوکاروں میں تصادم،دو افراد جاں بحق، 10 زخمی
رشتہ داروں کاکہناہے کہ متعدد شکایات کے باجود علاقے سے آوارہ کتوں کو تلف نہیں کیا گیا،انتظامیہ کی بے حسی نے ماں کی گود اجاڑ دی۔

وزیراعلی مریم نواز شریف نے ٹاؤن شپ میں آوارہ کتے کے کاٹنے سے کمسن بچی کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے  سوگوار خاندان سے اظہارِ ہمدردی و تعزیت کیاہے،وزیراعلی مریم نواز شریف نے نوٹس لیتے ہوئے فوری رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔