نوابشاہ؛دوکاروں میں تصادم،دو افراد جاں بحق، 10 زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حیدر خانزادہ)نوابشاہ میں قاضی احمد آمری روڈ پر ٹریفک حادثے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور 10 شدید زخمی ہوگئے۔
ریسکیو زرائع کے مطابق تیز رفتار دو کاروں میں تصادم ہوا، کار نے سڑک کنارے کھڑے افراد کو بھی کچل دیا جس کے نتیجے میں دو افراد لیاقت جونیجو اورسجاد جونیجو موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ دس افراد شدید زخمی ہوگئے ۔
یہ بھی پڑھیں:امریکا کا ایک اور طیارہ گر کر تباہ ہوگیا
جاں بحق افراد اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال قاضی احمد منتقل کر دیا گیاجہاں سے 9 زخمیوں کو انتہائی تشویشناک حالت میں پی ایم یو اسپتال نواب شاہ منتقل کردیا گیا ۔