اسلام آباد: یوم پاکستان پر تینوں مسلح افواج کی مشترکہ پریڈ کل ہو گی

Mar 22, 2024 | 22:27:PM
اسلام آباد: یوم پاکستان پر تینوں مسلح افواج کی مشترکہ پریڈ کل ہو گی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) یوم پاکستان پر تینوں مسلح افواج کی مشترکہ پریڈ کل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہو گی۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شکر پڑیاں پریڈ گراؤنڈ میں مسلح افواج کے سپریم کمانڈر صدر آصف علی زرداری پریڈ کے مہمان خصوصی ہوں گے، وزیر اعظم شہباز شریف، وفاقی وزراء،چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور تینوں مسلح افواج کے سربراہ بھی شریک ہوں گے، صدر مملکت صدارتی گارڈز کی معیت میں صدارتی بگھی میں پریڈ گراؤنڈ پہنچیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف شرائط، بجلی تقسیم کارکمپنیوں کی نجکاری سے متعلق امور طے پا گئے

وزیراعظم شہباز شریف کو ملٹری پولیس کا دستہ ایسکورٹ کر کے سلامی کے چبوترے تک لائے گا، پریڈ گراؤنڈ آمد پر وزیر اعظم اور عسکری قیادت صدر مملکت کا استقبال کریں گے، پاک فوج،بحریہ،فضائیہ،رینجرز،ایف سی اور پولیس کے دستے مارچ پاسٹ پیش کریں گے، عوامی جمہوریہ چین کی پیپلز لبریشن آرمی اور آذربائیجان کی فوج کا دستہ بھی اس بار پاکستان ڈے پریڈ کا حصہ بنے گا۔

یوم پاکستان پریڈ کی سب سے خاص بات پاک فضائیہ کا فلائی پاسٹ ہو گا، پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو فلائے پاسٹ کی قیادت کریں گے، پاک فضائیہ کے جدید ترین جے ٹین سی،ایف سکسٹینز اور جے ایف سیونٹین تھنڈرز بلاک تھری طیارے فلائے پاسٹ کا حصہ ہوں گے، پاک فضائیہ کی شیردل فارمیشن بھی فلائے پاسٹ میں داد وصول کرے گے۔

مسلح افواج کے زیر استعمال ٹینکس،آرمرڈ وہیکلز، ڈرونز اور دیگر آلات حرب بھی صدر مملکت کو سلامی پیش کریں گے، چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے ثقافتی فلوٹس بھی پریڈ کا حصہ ہوں گے،  یوم پاکستان پریڈ میں سعودی وزیر دفاع خصوصی طور پر شریک ہوں گے، دوست ممالک کے دفاعی حکام، سفارتکار، دفاعی اتاشیز بھی شریک ہوں گے، مسلح افواج کی پریڈ میں شرکت کے لیے خصوصی دعوت نامے جاری کیے گئے ہیں۔

اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات ہوں گے، پریڈ گرااونڈ جانے والے راستے عام ٹریفک کے لیے بند رہیں گے۔