کائلان ایمباپے فرانس کے نئے کپتان

Mar 22, 2023 | 14:51:PM
کائلان ایمباپے فرانس کے نئے کپتان
کیپشن: گزشتہ سال ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میں شکست کے بعد ہیوگو لوریس نے بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) فرانس نے کائلان ایمباپے کو نیشنل فٹبال ٹیم کا نیا کپتان مقرر کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سابق کپتان ہیوگو لوریس کے مستعفی ہونے کے بعد ایمباپے کو کپتان بنایا گیا ہے۔

گزشتہ سال ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میں شکست کے بعد ہیوگو لوریس نے بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔

فرانس کی فٹبال ٹیم کے نئے کپتان نے 66 میچز میں فرانس کیلئے 36 گول اسکور کیے ہیں۔

واضح رہے کہ ارجنٹینا نے فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میں فرانس کو شکست دی تھی۔