ہما قریشی کی ویب سیریز ’’مہارانی سیزن 2 کی شوٹنگ مکمل

Mar 22, 2022 | 23:52:PM
بالی ووڈ ، اداکارہ، ہما قریشی
کیپشن: بالی ووڈ  اداکارہ ہما قریشی (فوٹو بشکریہ خلیج ٹائمز)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کی اداکارہ ہما قریشی نے ویب سیریز ’’مہارانی کے سیزن 2 کی شوٹنگ مکمل کرلی ہے ۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کےمطابق ہما قریشی اکثر اپنی آنے والی فلموں سے متعلق اپ ڈیٹس سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں ،ہما قریشی نے ویب سیریز مہارانی کے دوسرے سیزن کی شوٹنگ مکمل کر لی ہے، ویب سیریز کی شوٹنگ بھوپال، ہوشنگ آباد اور جموں و کشمیر میں کی گئی ہے ہما قریشی نے کہا کہ کشمیر میں فلم کامختصر شیڈول شوٹ کیا گیا ہے۔وہاں اہم کہانی کی شوٹنگ کی گئی ہے۔سیزن 2 بہت سارے ٹوئسٹ اور ٹرنس سے بھرا ہوا ہے۔دودوکرن شرما کی ہدایت کاری میں بننے والی اس سیاسی تھرلر ویب سیریز کو سبھاش کپور نے لکھا ہے۔مہارانی کے پہلے سیزن میں ہما قریشی نے سیاست دان رانی بھارتی کا مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ’  نکاح قبول نہیں‘دلہن تھانے پہنچ گئی، پھر پولیس نے کیا کام دکھایا ؟