ظلم کی انتہا:ماں نے دو ماہ کی بچی مار کرلاش اوون میں چھپا دی

Mar 22, 2022 | 12:23:PM
بچی کی لاش برآمد، فائل فوٹو
کیپشن: بچی کی لاش برآمد، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)واقعے کے وقت گھر پر والدہ، دو ماہ کی بچی اور ان کا چار سالہ بیٹا تھا۔ 

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں گزشتہ روز ایک کال موصول ہوئی جس میں اطلاع دی گئی کہ گھر کے مائیکرویو سے کپڑے میں لپٹی ہوئی بچی کی لاش برآمد ہوئی ہے، اہل خانہ بچی کو ہسپتال لے گئے جہاں اس کی موت کی تصدیق ہوگئی۔

پولیس کے مطابق واقعے کے وقت گھر کے تمام افراد بشمول بچی کے والد شاپنگ کے لیے گئے تھے جب کہ گھر پر والدہ، دو ماہ کی بچی اور ان کا 4 سالہ بیٹا موجود تھا، پولیس  کا کہنا  ہےکہ پڑوسیوں نے خاتون کو 4 سالہ بچے کو پیٹتے ہوئے سنا لیکن جب انہیں روکا گیا تو انہوں نے دروازہ لاک کرلیا۔

اہل خانہ کے ایک فرد نے بتایا کہ جب بند کمرے کا دروازہ توڑا گیا تو خاتون بے ہوش تھیں جنہیں ہسپتال منتقل کیاگیا جب کہ بچی کو نہ پانے پر اہل خانہ نے اس کی تلاش شروع کردی، گھر کے مختلف حصوں کی تلاشی کے بعد بچی کی لاش مائیکرو ویو  سے برآمد ہوئی۔

خاتون کے سسر کا کہنا تھا کہ بچی کو ان کی بہو نے ہی قتل کیا ہے  کیوں کہ واقعے کے وقت وہ گھر میں اکیلی تھی اور بچی کی پیدائش سے خوش بھی نہیں تھی۔پولیس نے بتایا ہے کہ اہل خانہ نے بچی کے قتل کا الزام والدہ پر عائد کیا ہے جس کے بعد خاتون سے تفتیش کی جارہی ہے  تاہم بچی کی موت کی وجوہات کا پتا نہیں چل سکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    حریم شاہ کی بھاری نقدی کیساتھ ایک اور ویڈیو منظر عام پر آگئی

دیگر کیٹیگریز: دنیا