حریم شاہ کی بھاری نقدی کیساتھ ایک اور ویڈیو منظر عام پر آگئی

Mar 22, 2022 | 12:17:PM
حریم شاہ ، اور ویڈیو
کیپشن: حریم شاہ پیسوں کیساتھ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)حریم شاہ نے پہلی ویڈیو سے سبق نہ سیکھا ، بھاری نقدی کیساتھ ایک اور ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کردی ۔
تفصیلات کے مطابق حریم شاہ نے اپنے انسٹا گرام پر ایک ویڈیوشیئر کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ دوحہ میں ایک سٹور پر موجود ہیں او روہاں سے کچھ شاپنگ کررہی ہیں جبکہ اس کے ہاتھ میں کثیر تعداد میں نقدی موجود ہے ،وہ کیمرے میں پیسے دکھاتی ہیں اور اس میں سے ایک نوٹ نکال کر دکاندار کو دیتی ہیں وہ دکاندار سے بقایا لیتی ہیں اور کیمرہ مین کو بتاتی ہیں کہ اس وقت وہ ریالوں میں کھیل رہی ہیں ۔


واضح رہے کہ کچھ روز قبل حریم شاہ نےلندن سے  پیسوں کیساتھ ویڈیو اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی جس کے بعد وہ مشکل میں پھنس گئیں تھیں اور انہیں وضاحتیں بھی دینی پڑگئی تھیں ۔حریم شاہ کی منی لانڈرنگ کیخلاف ایک طوفان کھڑا ہوگیا تھا ۔حکومت کی طرف سے بھی اس پر سخت رد عمل سامنے آیا تھا ،