انجلینا جولی اوربراڈ پٹ کے بیٹے کا باپ کیخلاف چونکا دینے وا لا اقدام

Mar 22, 2021 | 23:04:PM
انجلینا جولی اوربراڈ پٹ کے بیٹے کا باپ کیخلاف چونکا دینے وا لا اقدام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)انجلینا جولی اور براڈ پٹ کا بیٹا 19 سالہ میڈوکس سوتیلا ہے، جسے انہوں نے گود لیا تھا اور اسی پر تشدد کے الزامات کی وجہ سے ہی دونوں میں علیحدگی ہوئی۔ اب اسی نے سوتیلے والد کے خلاف گواہی دے دی ہے۔

دونوں اس وقت الگ ہوگئے تھے جب انجلینا جولی نے دعویٰ کیا کہ براڈ پٹ نے ان کے بڑے بیٹے 19 سالہ میڈوکس کو طیارے میں سفر کے دوران مارا۔ واقعے کے بعد انجلینا جولی نے براڈ پٹ سے علیحدگی اختیار کرکے طلاق کے لیے درخواست دائر کردی تھی ۔ان کی طلاق کا معاملہ ان کے گود لیے گئے 6 بچوں کی کفالت کی وجہ سے لٹکا ہوا ہے، کیوں کہ انجلینا جولی کی خواہش ہے کہ تمام بچے ان کے حوالے کردیے جائیں جبکہ براڈ پٹ کا مطالبہ ہے کہ بچوں کی پرورش مشترکہ طور پر ہونی چاہیے۔

دستاویزات میں کہا گیا تھا کہ براڈ پٹ کے خلاف ان کے تمام بچے گواہی دینے کو تیار ہیں۔میڈوکس نے اپنے نام کے آخر میں اب جولی لگایا ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ قانونی طور پر بھی ان کے نام سے پٹ ہٹانے کا فیصلہ دیا جائے میڈوکس کی گواہی سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں تاہم انہوں نے والد کے خلاف بیان دیا اور وہ مزید ان کے ساتھ نہیں رہنا چاہتے۔

انجلینا جولی کی جانب سے عدالت میں جمع کرائے گئے دستاویزات میں کہا گیا کہ ان کے باقی 5 بچے بھی براڈ پٹ کے خلاف گواہی دینے کو تیار ہیں، کیوں کہ وہ تمام اس وقت موجود تھے جب اداکار نے بڑے بیٹے پر تشدد کیا تھا۔براڈ پٹ نے مبینہ طور پر 2016 میں خاندان کے نجی طیارے میں سفر کے دوران بڑے بیٹے میڈوکس پر تشدد کیا تھا اور گزشتہ ساڑھے 4 سال براڈ پٹ اور بچے الگ زندگی گزار رہے ہیں۔دونوں کے 6 ہی بچے اب انجلینا جولی کے پاس ہیں۔ مزید بچے کب تک عدالت میں گواہی دیں گے تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ دیگر بچے بھی جلد ہی بیانات ریکارڈ کروائیں گے۔