ملک  بھرمیں بارش،چھت گرنے سے 2بچوں سمیت 3جاں بحق

Mar 22, 2021 | 09:57:AM
ملک  بھرمیں بارش،چھت گرنے سے 2بچوں سمیت 3جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)ملک بھر میں کہیں ہلکی تو کہیں موسلادھار بارش ہوئی ہے، چلاس میں کوہستان کوژک میلہ کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ ریشم ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ میں تیز ہواؤں اور بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے دو بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔علاوہ ازیں مری، فیصل آباد، سیالکوٹ، سرگودھا، بہاولپور، بھکر، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، حافظ آباد اور میاں چنوں میں بھی بارش ہوئی۔