’لکشمی‘ میں خواجہ سرا کا کردار میرے لئے چیلنجنگ تھا، اکشے کمار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بھارتی فلم انڈسٹری کے منفرد اداکار اکشے کمار فلم ’لکشمی‘ کو اپنے کیریئر کی چیلنجنگ فلموں میں سے ایک سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اس فلم کے ذریعے اپنے آپ کو نئے طریقے سے ڈھالا ہے۔
تفصیلات کے مطابق راگھو لارنس کی ہدایت میں بنی فلم ’لکشمی ‘میں اکشے کمارنے خواجہ سرا کا کردار ادا کیا تھا۔اکشے کمار نے اسے اپنی زندگی کا سب سے مشکل کردار قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا ’’میں نے فلم لکشمی سے بہت کچھ سیکھا ہے جس طرح سے یہ کردار بات کرتا ہے ، چلتا ہے ، ڈانس کرتا ہے، اسکے لئے میں نے کئی گھنٹوں کی سخت مشقت کی تھی ۔یہ پہلی مرتبہ ہے جب میں نے خوشی سے کئی ری ٹیک دیئےکیونکہ میں اچھا کرنا چاہتا تھا۔اکشے کمار نے کہا ’’لکشمی میرے لئے ایک ذہنی اور جذباتی طور پر کافی چیلنجنگ کردار رہا ہے۔اس فلم میں جو کچھ بھی کیا گیا ہے وہ بہت ہی مشکل اور چیلنجنگ تھا ، جو میں نے اپنے 30 سالہ کیریئر میں کبھی نہیں کیا تھا۔