آج کا پکوان: مٹن پارچے بنانے کی ترکیب

Jun 22, 2026 | 13:18:PM
آج کا پکوان: مٹن پارچے بنانے کی ترکیب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )مٹن پارچے بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

درکار اجزا: بکرا کا گوشت ایک کلو، نمک حسب ِ ذائقہ، لہسن کا پیسٹ ایک بڑا چمچہ، آمچور ایک چھوٹا چمچہ۔

 کالی مرچ پسی ہوئی ایک بڑا چمچہ، سفید مرچ پسی ہوئی ایک چھوٹا چمچہ، چاٹ مسالہ ایک چھوٹا چمچہ، لیموں کا رس آدھی پیالی۔

 پیاز چوپ کی ہوئی ۲؍ عدد (درمیانی)، دہی آدھی پیالی، انڈے ۲؍ عدد، بریڈ کرمز حسب ِ ضرورت، تلنے کے لئے تیل۔

بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے گوشت کو صاف دھو کر ۱۰؍ سے ۱۵؍ منٹ کے لئے فریزر میں رکھ دیں، پھر اس کے بڑے سائز کے ٹکڑے کاٹ لیں۔

 اس کے بعد ایک پیالے میں نمک، چاٹ مصالحہ اور لیموں کا رس، آدھا بڑا چمچہ لہسن کا پیسٹ، آدھا بڑا چمچہ کالی مرچ اور آدھا چھوٹا چمچہ سفید مرچ، اورآدھا چمچ آمچور ڈال کر اچھی طرح ملائیں۔

 گوشت کے ٹکڑوں کو مصالحے کے آمیزے سے میرینیٹ کرکے فریج میں رکھ دیں، فرائنگ پین میں ۲؍ بڑے چمچے تیل میں پیاز کو ہلکا سا نرم ہونے تک فرائی کریں۔

 پھر اس میں بقیہ لہسن، نمک، کالی مرچ اور سفید مرچ ڈال کر بھونیں اور ساتھ ہی دہی بھی شامل کر دیں۔

 دہی کا پانی خشک ہونے پر آئے تومصالحہ لگے پارچے ڈال کر ڈھانک دیں، ہلکی آنچ پر گوشت گلنے تک پکائیں اور تیل الگ ہونے پر چولہے سے اتار لیں۔

 اچھی طرح ٹھنڈے کرکے پھینٹیں ہوئے انڈے میں ڈبوئیں اور بریڈ کرمز میں لتھیڑ لیں۔

 پھر کڑاہی میں گرم تیل میں سنہری فرائی کرلیں، لیجئے ذائقہ دار مٹن پارچے تیار ہیں، پودینہ کی چٹنی کے ساتھ دسترخوان پر پیش کریں۔