امریکی بی 2 بمبار طیاروں نے پاکستانی فضائی حدود استعمال نہیں کی: سکیورٹی ذرائع

Jun 22, 2025 | 15:05:PM
امریکی بی 2 بمبار طیاروں نے پاکستانی فضائی حدود استعمال نہیں کی: سکیورٹی ذرائع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز )ایران کی ایٹمی تنصیبات پر امریکی فضائی حملے کے بعد سوشل میڈیا پر پاکستان مخالف مہم شروع کردی گئی ہے۔

 سیکیورٹی ذرائع نے واضح کیا ہے کہ امریکی بی ٹو بمبار طیاروں نے پاکستانی فضائی حدود استعمال نہیں کی، ایران کےخلاف فضا، زمین یا اپنا سمندر استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی ۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان نے تمام عالمی فورمز پرایران پراسرائیلی حملوں کی مذمت کی، اسرائیلی جارحیت پر پاکستان ایران کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت کرتا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ  کی سب تدبیریں الٹی ،اپنے  ہی گھر میں گھیر لئے گئے  

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کسی بلاک سیاست یا دوسرے ملک کےفوجی تنازع کاحصہ نہیں بنے گا، پاکستانی وزارت خارجہ نے بھی پر امن ایرانی جوہری توانائی کی تنصیبات پرامریکی حملے کی مذمت کی اور کہا ہے کہ ایران کو اپنے دفاع کے تمام حقوق حاصل ہیں۔