امریکی حملے، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ کا محتاط ردعمل

Jun 22, 2025 | 11:33:AM
امریکی حملے، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ کا محتاط ردعمل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)امریکہ کے ایران پر تازہ حملوں کے بعد دنیا بھر سے ردِعمل آنا جاری ہے۔

 آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے بھی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سفارت کاری اور مذاکرات کی حمایت کی ہے۔

آسٹریلوی حکومت نے اگرچہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدام کی براہ راست حمایت نہیں کی،، تاہم ایران کے جوہری اور بیلسٹک میزائل پروگرام کو عالمی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا: "ہم صدر ٹرمپ کے اس بیان کو نوٹ کرتے ہیں کہ اب امن کا وقت ہے، اور ہم کشیدگی میں کمی، مکالمے اور سفارتی راستہ اپنانے پر زور دیتے ہیں۔

مزید پڑھیں:ایران کی اسرائیل پر پھرمیزائلوں کی بارش

دوسری جانب، نیوزی لینڈ کے وزیر خارجہ ونسٹن پیٹرز نے حملوں پر فکرمندی ظاہر کی، تاہم انہوں نے امریکہ کی مذمت نہیں کی۔

ونسٹن پیٹرز نے کہا: یہ نہایت اہم ہے کہ مزید کشیدگی سے بچا جائے، نیوزی لینڈ سفارت کاری کی ہر کوشش کی بھرپور حمایت کرتا ہےسفارتی حل ہی پائیدار راستہ ہے، فوجی کارروائیاں نہیں۔

یہ محتاط اور متوازن ردعمل اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ مغربی اتحادی ممالک بھی خطے میں مزید بگاڑ سے بچنا چاہتے ہیں۔