حکومت سندھ کا عبدالستار ایدھی پر بائیوپک بنانے کا اعلان

Jun 22, 2025 | 10:10:AM
حکومت سندھ کا عبدالستار ایدھی پر بائیوپک بنانے کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)حکومت سندھ نے معروف سماجی کارکن اور ایدھی فاؤنڈیشن کے بانی عبدالستار ایدھی مرحوم کی زندگی پر فلم بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

صوبائی وزیراطلاعات شرجیل انعام میمن نے کراچی میں منعقدہ فلم فیسٹیول کے دوران اس بات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بھارت فلموں کو اپنے بیانیے کو عالمی سطح پر پھیلانے کے لیے مؤثر انداز میں استعمال کر رہا ہے، جبکہ پاکستان میں اس میڈیم کو اتنی اہمیت نہیں دی جاتی۔

شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بے شمار تاریخی اور معاشرتی کہانیاں موجود ہیں، جن پر فلمیں بنا کر نہ صرف اپنی ثقافت کو اجاگر کیا جا سکتا ہے بلکہ نوجوان نسل کواپنے ہیروز سے متعارف بھی کرایا جا سکتا ہے،قومی شخصیات، خصوصاً وہ افراد جنہوں نے مختلف شعبہ جات میں نمایاں خدمات انجام دیں، ان کی زندگیوں پر فلمیں بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:فلم ’’راجہ صاحب‘‘ کی 95 فیصد شوٹنگ مکمل،وی ایف ایکس ورلڈ کلاس ہو گا

صوبائی وزیر نے مزید بتایا کہ وزارت اطلاعات سندھ فلم ساز ستیش آنند کے اشتراک سے عبدالستار ایدھی کی زندگی پر فلم تیار کر رہی ہے،تاہم فلم کے حوالے سے مزید تفصیلات فی الوقت فراہم نہیں کی گئیں۔