فلم ’’راجہ صاحب‘‘ کی 95 فیصد شوٹنگ مکمل،وی ایف ایکس ورلڈ کلاس ہو گا

Jun 21, 2025 | 22:11:PM
فلم ’’راجہ صاحب‘‘ کی 95 فیصد شوٹنگ مکمل،وی ایف ایکس ورلڈ کلاس ہو گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکار پربھاس کی فلم ’’راجہ صاحب‘‘ کی 95 فیصد شوٹنگ مکمل ہوچکی ہے اور صرف3 نغموں کو شوٹ کرنا باقی ہے۔ فلم نے ریلیز سے قبل ہی ریکارڈ توڑنے شروع کر دیئے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پربھاس کی فلم ’’راجہ صاحب‘‘ 5دسمبر 2025 کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ فلم کی95؍ فیصد شوٹنگ مکمل ہوچکی ہے اور صرف3 نغموں کو شوٹ کرنا باقی ہے۔ فلم کے پروڈیوسر ٹی جی وشو پرساد نے کہا کہ  صرف فلم کا چھوٹا سا پیچ ورک شوٹ کرنا باقی ہے۔ ورنہ تقریباً فلم کی شوٹنگ مکمل ہوچکی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ’’راجہ صاحب‘‘ کا وی ایف ایکس ورلڈ کلاس ہے اور اس میں سی جی، جس  میں تھری ڈی سی جی بھی شامل ہے، کی مختلف شکلیں ہیں۔ فلم کا عملہ پراعتماد ہے کہ یہ فلم ریکارڈ توڑ ثابت ہوگی۔ فلم نے ریلیز سے قبل ہی ریکارڈ توڑنے شروع کر دیئے ہیں۔ فلم کے ہدایتکار مروتھی نے فلم کے ٹیزر کے لانچ میں کہا تھا کہ ’’اتنی بڑی فلم بنانے کی وجہ یہ ہے کہ ہم یہ ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ بھارت میں بھی والٹ ڈزنی جیسی فلمیں بنائی جاسکتی ہیں۔ اس فلم میں پربھاس کے علاوہ ندھی اگروال، مالویکا موہنن، ردھی کمار اور دیگر نظر آئیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:فیس بک اور دیگر بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر 5 فیصدٹیکس لگانے کی تجویز منظور