ایل پی جی کی قیمتوں میں پھر بڑا اضافہ 

Jun 22, 2021 | 20:05:PM
ایل پی جی کی قیمتوں میں پھر بڑا اضافہ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹر نگ ڈیسک)ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کی جا نب سے گزشتہ 4 دنوں میں قیمتوں میں تیسری بار اضافہ۔
تفصیلات کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت 156.90 روپے تک پہنچ گئی ۔آ ج ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے فی کلو قیمت میں 6.90 روپے،گھریلو سلنڈرکی قیمت میں 72 روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 272 روپے کا اضافہ کردیا۔
 چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے بتایاکہ قیمتوں میں اضافے کی وجہ زمینی راستے سے آنے والی ایل پی جی پر ٹیکس کا اضافہ ہے۔ ایل پی جی کی وافر مقدار عالمی منڈی سے درآمد کی جارہی ہے اور طلب میں اضافے کے باعث قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔انھوں نے کہا کہ 30 جون تک ایل پی جی کی قیمت مزید 10 سے 15 روپے تک بڑھنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ عائزہ خان کا نیا کردار سوشل میڈیا پر وائرل