پی سی بی اور یونس خان کا اتفاق رائے سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ

Jun 22, 2021 | 13:13:PM
پی سی بی اور یونس خان کا اتفاق رائے سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ  اور یونس خان نے باہمی اتفاق رائے سے راہیں جدا کرلیں۔پاکستان کے مایہ ناز بیٹسمین یونس خان کو گزشتہ سال نومبر میں 2 سال کے لئے بیٹنگ کوچ مقرر کیا گیا تھا.

 تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہا ہے کہ یونس خان جیسی قدآور اور تجربہ کار شخصیت کو کھونا افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ  دونوں فریقین نے طویل مشاورت کے بعد باہمی اتفاق رائے سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیف ایگزیکٹو پی سی بی نے کہا کہ مختصر دورانیہ کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ کی حیثیت سے یونس خان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہیں، امید ہے کہ یونس خان اپنے تجربے اور قابلیت کے تبادلے کے لئے مستقبل میں بھی پی سی بی کو دستیاب ہوں گے۔

پی سی بی اور یونس خان نے اس معاملے پر مزید کسی بھی قسم کے تبصرے سے گریز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ اب دورہ انگلینڈ میں قومی کرکٹ ٹیم کو بیٹنگ کوچ کی خدمات میسر نہیں ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور  نے کراچی کو شکست دیدی،حضرت ﷲ زازئی کی جارحانہ بیٹنگ