پشاور  نے کراچی کو شکست دیدی،حضرت ﷲ زازئی کی جارحانہ بیٹنگ

Jun 22, 2021 | 08:35:AM
پشاور  نے کراچی کو شکست دیدی،حضرت ﷲ زازئی کی جارحانہ بیٹنگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ابوظہبی کے زید سٹیڈیم میں کھیلے جانیوالے پاکستان سپر لیگ کےپہلے ایلی منیٹر  میچ میں پشاور زلمی نے زبردست مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔ کراچی نے 175 رنز  بنائے۔بابر اعظم نے 45 گیندوں پر 53 رنز جبکہ تھیسارا پریرا نے 37 رنز بنائے۔پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض، محمد عرفان اور عمید آصف نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں 

پشاور زلمی نے 176رنز کا ہدف 20 ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ افغانستان کے کھلاڑی حضرت ﷲ زازئی نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیااور 38 گیندوں پر 77 رنز بنائے ان کی اننگز میں 5 چھکے اور 12 چوکے شامل تھے۔ شعیب ملک نے 30 رنز کی اننگز کھیلی۔کراچی کنگز کی طرف سے تھیسارا پریرا نے 2  وکٹیں حاصل کیں۔پشاور زلمی آج اسلام آباد یونائیٹڈ سے دوسرا ایلی منیٹر  میچ کھیلے گی۔
یہ بھی پڑھیں:  آدھے سر کے درد کا شکارافرا د کیلئے خاص خبر۔۔