پی ٹی آئی کو معافی نہیں ملے گی جب تک معافی مانگی نہیں جاتی،  محسن بیگ

Jul 22, 2025 | 22:33:PM
پی ٹی آئی کو معافی نہیں ملے گی جب تک معافی مانگی نہیں جاتی،  محسن بیگ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز )معروف تجزیہ کار محسن بیگ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کو معافی نہیں ملے گی جب تک معافی مانگی نہیں جاتی۔ 

24نیوز کے پروگرام ’دستک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کارکا کہنا تھا کہ 9مئی کے کیسز میں سزاؤں کا عمل اسی وقت شروع ہوگیا تھا جس دن یہ سانحہ پیش آیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی قیادت نے کارکنوں کو اداروں کی املاک کو نقصان پہنچانے پر اکسایا اور ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت آرمی کی تنصیبات پر حملے کیے گئے۔محسن بیگ کا کہنا تھا کہ جو افراد اس واقعے کے ماسٹر مائنڈ ہیں، انہیں سخت سزا ملنی چاہئے۔

 انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف ٹرائل مکمل ہوچکا ہے اور اب یہ وقت بتائے گا کہ ان پر جرم ثابت ہوتا ہے یا نہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ اس وقت تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں کرے گی جب تک پارٹی کی جانب سے نو مئی کے واقعات پر باقاعدہ معافی نہیں مانگی جاتی۔

یہ بھی پڑھیں : سینئر سیاستدان اور سابق گورنر پنجاب میاں اظہر انتقال کر گئے