سپریم کورٹ اصلاحات اجلاس،مقدمات کی درجہ بندی میں تاخیر پر چیف جسٹس کا اظہار برہمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(امانت گشکوری)سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس یحیی آفریدی کی زیر صدارت عدالتی اصلاحات سے متعلق اجلاس میں مقدمات کی درجہ بندی میں تاخیر پر چیف جسٹس کا اظہار برہمی۔
سپریم کورٹ کے اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں بتایا گیا کہ89 عدالتی اصلاحات میں سے 26 مکمل ہوچکیں جبکہ 44 پر کام جاری ہے۔ اجلاس کے دوران مقدمات کی درجہ بندی میں تاخیر پر چیف جسٹس نے اظہار برہمی کرتے ہوئےسپریم کورٹ میں انصاف کی بروقت فراہمی پر زور دیا۔چیف جسٹس پاکستان نے اصلاحات میں شفافیت کی ہدایت کی۔ اجلاس میں کیس مینجمنٹ اور اسکیننگ سسٹم پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر چیف جسٹس نے عدالتی افسران اور عالمی ماہرین کی کاوشوں کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں:گلگت،بادل پھٹنے سے سیلابی صورتحال،مقامی آبادی خالی کرنیکا حکم