کراچی: سپر ہائی وے پر گھر سے تشدد زدہ لاش برآمد

Jul 22, 2025 | 10:20:AM
کراچی: سپر ہائی وے پر گھر سے تشدد زدہ لاش برآمد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کراچی کے علاقے سپر ہائی وے پر بلاول شاہ گوٹھ سے تشدد زدہ ہاتھ پاؤں بندھی نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی۔

پولیس کے مطابق جس گھر سے لاش ملی ہے اس کے مالک نے اس گھر کا گراؤنڈ فلور اور پہلا فلور کرائے پر دیا ہوا تھا لیکن پولیس کے پہنچنے پر وہ خالی تھا،پولیس کا بتانا ہے کہ نامعلوم ملزمان نے مقتول کو سر پر پتھر یا کوئی اور وزنی شے مارکر قتل کیا ہے، واقعے کے بعد گھر میں رہائش پذیر کرائے دار گھر چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق گھر کے مالک کو پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا گیا ہے۔