درندگی کی انتہا، شوہر نے بیوی کی ناک کاٹ ڈالی

Jul 22, 2023 | 15:36:PM
درندگی کی انتہا، شوہر نے بیوی کی ناک کاٹ ڈالی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) کراچی میں شوہر نے بےرحمانہ اقدام اٹھاتے ہوئے بیوی کی ناک کاٹ دی۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ منگھوپیر گل آباد گوٹھ میں پیش آیا جہاں جھگڑے کے دوران شوہر نے غصے میں بیوی کی ناک کاٹ دی۔

واقعےکا مقدمہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں منگھوپیر تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے مطابق شوہر نے کاروکاری کا الزام لگا کر ناک کاٹی، لڑکی کی ناک اس کے شوہراسماعیل نے بھائیوں لقمان اور خمیسہ کیساتھ مل کر کاٹی اور کاغذ میں لپیٹ کر سسر کے حوالے کردی۔

یہ بھی پڑھیے: ڈی آئی جی شارق جمال کی فلیٹ پر اسرار موت، پولیس کی دوڑیں لگ گئیں

پولیس نے لڑکی کے شوہر کو گرفتار کرلیا ہے اور واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپےجاری ہیں۔ پولیس نے واقعے کے ابتدائی شواہد اکٹھے کیے ہیں اور بیانات قلمبند کیے ہیں۔